لاہور میں ڈور کی غیر قانونی ترسیل، پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار

مصنف:
ڈور کی غیر قانونی ترسیل میں پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار پولیس اہلکار عدیل علی لاہور میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا، دوسراگرفتارملزم محمداحمدحسنات پولیس اہلکارکاساتھی ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 28 چرخیاں، 3موبائل فون اور گاڑی برآمد، ملزمان چرڑپنڈکےعلاقہ میں گاڑی میں سوارتھے،مشکوک جان کرچیک کیا.
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ ڈیفنس اےمیں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
مزید پڑھیں





