اتوار، 29 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

صدرِ مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی منظوری دیدی، اہم قانون سازی کی تیاری


صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم دسمبر 2026 کو شام پانچ بجے طلب کرنے کی سمری کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ تاریخ اور وقت پر منعقد ہوگا۔

اجلاس میں اہم قانون سازی کیے جانے کی تیاری ہے، جبکہ حکومت پارلیمانی کارروائی کے دوران اہم قانونی امور کو ایوان میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس حکومت کے لیے اہمیت کا حامل ہوگا۔ قانون سازی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے حکومتی جماعتوں اور اتحادیوں کے درمیان مشاورت بھی جاری ہے۔

اجلاس کے دوران قانون سازی سے متعلق امور کے علاوہ قومی معاملات اور پارلیمانی ایجنڈے پر بھی کارروائی متوقع ہے۔ تاہم مجوزہ بلوں اور قوانین کی حتمی تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔