پیر، 16 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مجھے پوچھتے نہیں کس لئے کہ میں بے قرار سی کیوں رہی؟ شاعرہ:فریدہ خانم

نقطہ نظر

" غزل "


مجھے پوچھتے نہیں کس لئے کہ میں بے قرار سی کیوں رہی؟

میری زندگی جو سحر تھی کل شب انتظار سی کیوں رہی؟


تیرے سامنے ہو بیان کیا ، مجھے یاد کچھ بھی نہیں رہا

کبھی دیکھ تو مجھے غور سے میں لب شرار سی کیوں رہی؟


کبھی آ کے مجھ سے تو پوچھ لے مرے دل کی آرزو وہ کیا ہوئی

تو پتہ چلے گا جان جاں میں یہ بے قرار سی کیوں رہی؟


میں نہ سو سکی شب ہجر میں ، تھی جو مضطرب تیری چاہ میں

سو اے بے وفا تجھے کیا کہوں کہ میں اشکبار سی کیوں رہی؟


نہیں حرف پاس زبان کے، جو بیان درد ہوں جان کے

کبھی آ کے دیکھو کہ دشت میں تن تار تار سی کیوں رہی؟


یہ فسانہ خانم درد مند تیرے نام سے ہے جڑا ہوا

کبھی تم نہ آئے یہ پوچھنے کہ یہ بے کنار سی کیوں رہی؟


فریدہ خانم ، لاہور ، پاکستان ۔