زرد پتے دیکھ کے سب ٹہنیاں مغموم ھیں،شاعر: پروفیسر سہیل ساجد
نقطہ نظرمصنف:
زرد پتے دیکھ کے سب ٹہنیاں مغموم ھیں
نفرتوں کی دھوپ میں کچھ تتلیاں مغموم ہیں
پانیوں مِیں آگ بھڑکی آک عجب منظر سا ہے
اب سمندر کی جلن سے مچھلیاں مغموم ہیں
آسماں پہ لڑ رہے ہیں بادلوں کے قافلے
شور سن کی بادلوں کا بدلیاں مغموم ہیں
خط لکھا ہے پھر کسی کو غم کی بوجھل شام میں
کیا لکھا اس بے وفا کو انگلیاں مغموم ہیں
سب کساں حیران ہیں پنچھی اڑے ہیں کس طرف
آندھیوں کے خوف سے سب بستیاں مغموم ہیں
پروفیسرسہیل ساجد
مزید پڑھیں




