پیر، 16 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

نظم: محبت جب ہو جاتی ہے،شاعر : جاوید ڈینی ایل،لاہور

نقطہ نظر
javede denial

محبت جب ہو جاتی ہے

بہت روتی رُلاتی ہے


یہ ماضی کے جھروکوں سے

کئی چہرے دِکھاتی ہے


کہیں بُنتی ہے یہ سپنے

کہیں غنچے سجاتی ہے


کسی کی یاد میں اکثر

کسی کا دِل جلاتی ہے


جہاں خاموش رہنا ہو

وہاں یہ گنگناتی ہے


یہ شب میں بین کرتی ہے

تو دن میں مسکراتی ہے


مَیں جتنا خوف کھاتا ہوں

مِرے دِل کو لُبھاتی ہے


چھپانا چاہو بھی لیکن

یہ سچ ہونٹوں پہ لاتی ہے


سنو! جاویدؔ کہتا ہے

محبت آزماتی ہے