پیر، 16 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاکپتن: وین، آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق


پاکپتن: پاکپتن کے علاقے محمد نگر میں وین، آئل ٹینکر اور بس کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔


ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حادثے کے پیش نظر عارف والا تحصیل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔