Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مجتبیٰ خامنہ ای کی تہران میں امریکا مخالف ریلی میں شرکت کا دعویٰ

iran
مصنف:

ایران میں امریکا مخالف مزاحمتی اجتماع سے خطاب کے دوران ایک مذہبی رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے تہران کے شہدا اسکوائر میں منعقدہ ایسی ہی ریلیوں میں دو راتیں شرکت کی تھی۔


منتظمین کے مطابق آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای ریلی میں تقریباً 30 منٹ تک موجود رہے اور اجتماع کا مشاہدہ کرتے رہے۔واضح رہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای 28 فروری کو امریکی اور اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے تھے، جس کے بعد ان کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر مقرر کیا گیا تھا۔تاہم اب تک مجتبیٰ خامنہ ای کو عوامی سطح پر نہیں دیکھا گیا۔ دوسری جانب ریلی کے منتظمین نے بھی ان کی شرکت کے دعوے کے ثبوت میں کوئی تصویر یا ویڈیو جاری نہیں کی۔