Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ مسیحی شہری کو ایک گھنٹے میں بازیابی کا حکم

مصنف:

وفاقی دارالحکومت سے لاپتہ مسیحی شہری کی بازیابی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے


اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی پولیس کو ایک گھنٹے میں شہری کو بازیاب کروانے کا حکم دے دیا، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ لاپتہ شہری افضل مسیح کو بازیاب کرا کے عدالت پیش کیا جائے،عدالت نے کمرہ عدالت میں موجود وفاقی پولیس کے ڈی ایس پی لیگل کو روسٹرم پر طلب کرلیا،اور ہدایت کی کہ ڈی ایس پی صاحب اس معاملہ کو دیکھیں، ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے کہا کہ پیر تک کا وقت دیاجائے، معاملہ دیکھ لیں گے، جس پر عدالت نے کہا کہ پیر تک کا وقت نہیں ہے، ایک گھنٹہ میں مغوی کا بازیاب کرکے عدالت پیش کریں، سماعت میں وقفہ کردیا گیا