پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتوں کا تعین، پمپ اونرز کے تحفظات

مصنف:
اسلام آباد: پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے روزانہ تعین پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم سے ملاقات کا وقت مانگ لیا۔
وائس چیئرمین پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے اس حوالے سے وزیر پیٹرولیم کو خط ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ اتار چڑھاؤ کے باعث کاروبار کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
خط کے مطابق قیمتوں کے روزانہ تعین سے پیٹرول پمپ مالکان کو اسٹاک مینجمنٹ میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کے باعث کاروباری امور متاثر ہو رہے ہیں۔
ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے معاملے پر مشاورت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی وزیر پیٹرولیم تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں اور ان کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کریں۔
مزید پڑھیں




