جمعرات، 15 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مودی سرکار کا مسلمانوں کے خلاف تعصب پھر بے نقاب، مسلم بستی کی پانی سپلائی بند، معاملہ اقوامِ متحدہ تک پہنچ گیا


بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تعصب اور انتقامی کارروائیوں کا ایک اور ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے ، بی جے پی حکومت نے کولکتہ کی مسلم بستی جیوتی نگر کالونی میں پانی کی سپلائی بند کر دی ۔ متاثرہ آبادی کو پینے کے پانی سے محروم رکھے جانے کا معاملہ اقوام متحدہ میں بھی پہنچ گیا۔

دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والے ملک بھارت میں مسلمانوں کو پینے کے پانی جیسے بنیادی انسانی حق سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی حکومت کے نو منتخب رکن اسمبلی رتیش تیواری نے برملا اعلان کیا ہے کہ ووٹ نہ دینے پر مسلمانوں کے کام نہیں کیے جائیں گے اور ان کے خلاف حساب کتاب کا عمل آئندہ پانچ برسوں تک جاری رکھا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق کولکتہ کی جیوتی نگر کالونی کے پانچ ہزار غریب مسلمانوں کی پانی کی سپلائی کاٹ دی گئی ہے، جس کے باعث مقامی رہائشی دور سے آلودہ پانی لانے پر مجبور ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ میونسپلٹی نے مرمت کے بہانے رات کے وقت پانی بند کیا جبکہ ملحقہ ہندو بستی میں سپلائی مسلسل جاری ہے۔ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سمیر الاسلام نے مقامی حکام، حکومت اور ہائی کورٹ میں شنوائی نہ ہونے پر بالآخر اقوام متحدہ کو خط لکھ کر پانی کی فوری بحالی کی اپیل کی ہے۔ سینئر صحافی سوبجیت باگجی کے مطابق ریاست میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد مسلم مخالف سیاست میں خطرناک حد تک شدت آئی ہے۔