Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

میرا تعارف ، ڈاکٹر نازیہ ندیم

نقطہ نظر
dr nazia nadeem
مصنف:

میرا نام ڈاکٹر نازیہ ندیم ہے، اور ہومیوپیتھک طریقہ علاج کے ذریعے انسانیت کی خدمت میرا مشن بھی ہے اور زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ بھی۔


پچھلے 30 سال کے دوران میں نے جڑواں شہروں (اسلام آباد اور راولپنڈی) میں قائم اپنے تین کلینکس کے ذریعے ہزاروں مریضوں کا علاج کیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور درست تشخیص کی بدولت میرے زیرِ علاج مریضوں کی شفایابی کا تناسب 90 سے 95 فیصد رہا۔ مریضوں کی دعائیں اور ان کا اعتماد ہی میری سب سے بڑی کامیابی ہے۔

الحمدللہ تین بچوں کی پرورش کے گھریلو زندگی بھی احسن طریقے سے انجام دے رہی ہوں۔


اب دورِ حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اور ملک و بیرونِ ملک مقیم افراد کی آسانی کے لیے میں نے اپنی خدمات کو ڈیجیٹل دنیا میں وسعت دی ہے، جہاں میں آن لائن کلینک

Health Partner Homeo Clinic

Online Clinic by Dr Nazia

باقاعدگی سے فعال کر رہی ہوں تاکہ معیاری اور بروقت طبی مشورہ ہر ایک کو گھر بیٹھے میسر آ سکے۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس اپنی زمہ داری نباہ سکوں۔


پریکٹس کی بے پناہ مصروفیات کے باوجود میں نے مطالعے، تحقیق اور لکھنے کے عمل سے اپنا ناطہ کبھی ٹوٹنے نہیں دیا۔ میں نے نفسیات میں بی ایس سی کی ہے اس لیے نفسیات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنے مریضوں کی ذہنی علامات کے مطابق ان علاج کرتی ہوں ۔ اپنے 30 سالہ طبی مشاہدات اور ہومیوپیتھی کی افادیت کو عوام الناس اور نئے معالجین تک پہنچانے کے لیے میں مسلسل قلم تھامے ہوئے ہوں۔ میرے مضامین اور کالم مختلف مستند طبی جرائد اور قومی اخبارات کی زینت بنتے رہے ہیں:

ماہنامہ معالج

ماہنامہ ہومیوپیتھک نیوز

ماہنامہ ہومیوپیتھک میگزین

روزنامہ ایکسپریس

روزنامہ پہچان پاکستان

باغی رائٹر

بیماری کے بنیادی اسباب کو جڑ سے ختم کرنا، فطری طریقوں سے صحت بحال کرنا اور قلم کے ذریعے آگاہی پھیلانا میرا وہ سفر ہے جو پوری یکسوئی اور خلوص کے ساتھ جاری ہے اور ہمیشہ رہے گا۔