بدھ، 11 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

میرا تعارف، ایم زیڈ کنول

نقطہ نظر

چند حروفِ آشنائی

میں کون ہوں ؟میں کیا ہوں؟ کچھ نہیں جانتی۔ بس اتنا جانتی ہوں کئی دہائیوں سے علم و ادب کی عصا ہاتھوں میں تھامے، نگاہوں میں جگنو بسائے ایک ایسے انجانے ادراک و آگہی کے سفر پر گامزن ہوں جس کی منزل تک پہنچنے میں آبلہ پائی میری ہمدم و ہمسفر ہے۔ علم ،ادب و ثقافت کی پہچان ، لاہور میں پڑاؤ ہے۔

دنیا مجھے مسرت زہرا کنولؔ — المعروف ایم زیڈ کنولؔ کے نام سے پہچانتی ہے۔ دنیا جانے یا نہ جانے

ورلڈ ریکارڈ ہولڈر شاعرہ کا اعزاز مجھ خاکسار کے کاسے میں ہے۔اپنی ناقدری کا رونا نہیں روتی کہ

ایک معزز علمی و ادبی راجپوت خانوادے سے نسبت ہے۔ والدِ محترم راؤ محمد باقر علی اور والدہ مشرف باقر دونوں ہی علمی و ادبی شخصیات ہیں ۔ گھریلو ماحول، والدین کی تربیت اور اہلِ علم و ادب بہن بھائیوں کی سنگت نے روشنی کے سفر کی راہ دکھائی۔ مسرت زہرا کنولؔ سے ایم زیڈ کنولؔ تک کا سفر دہائیوں پہ محیط ہے۔ اردو اور پنجابی زبان و ادب سے وابستگی محض تخلیقی اظہار تک محدود نہیں بلکہ شاعری، نثر، تنقید، تحقیق، تدریس، صحافت، نظامت، اشاعتِ ادب اور سماجی و ادبی تنظیمی سرگرمیوں تک پھیلی ہوئی ہے۔ الحمدللہ،

اس ریاضت نے ادبی شناخت کے ساتھ مختلف ادوار میں متعدد خطابات سے بھی نوازا، جن میں آبروئے سخن، سرتاجِ سخن، معراجِ سخن، اردو ادب کا صدفِ گلفشاں، اردو ادب کا گوہرِ انمول، فخرِ اردو، شانِ محبانِ اردو، آبشارِ نطق و بیاں، گولڈن اسٹار، اسٹار شاعرہ اور ادب کی دیوی شامل ہیں۔

اردو اور پنجابی کی شاعرہ، ادیبہ، افسانہ نگار، مبصر، ناقد، مقررہ، کمپیئر، ریسرچ اسکالر، ماہرِ تعلیم، کالم نگار، صحافی، ناشر، ناظمِ مشاعرہ و ادبی تقریبات اور سماجی کارکن کی حیثیت سے اپنی علمی و ادبی سرگرمیاں جاری و ساری ہیں۔

تعلیمی قابلیت اور علمی سفر:

تعلیم میرے نزدیک محض اسناد کے حصول کا نام نہیں بلکہ شعور، شخصیت سازی اور سماجی ترقی کا بنیادی وسیلہ ہے۔ تاہم اعلیٰ تعلیم کا گوہر ہمدم و ہم ساز ہے۔ چار مضامین میں ماسٹرز کیا۔جن میں ایم اے ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ، ایم اے اردو، ایم اے پنجابی، ماسٹر آف ایجوکیشن، بی ایڈ اور برٹش کونسل لاہور سے ڈپلومہ اِن انگلش لینگویج سرِ فہرست ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور کے ادارۂ تعلیم و تحقیق سے ماسٹر آف ایجوکیشن میں یونیورسٹی ٹاپ کرکے پہلی پوزیشن کی حقدار قرار پائی جانے پراس میں گولڈ میڈل حاصل کرنا میری تعلیمی زندگی کا ایک اہم موڑ ہے۔ الحمدللہ، میں نے ادارۂ تعلیم و تحقیق کے مختلف پروگراموں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں اور اعلیٰ ترین اسکور کے ذریعے ادارے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

ماسٹرز کی سطح پر میرے دو تحقیقی مقالے بھی میرے پروفائل کی شان ہیں۔

Role of Community in the Development of Primary Education — برائے ایم اے ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد۔

Role of Parents in the Development of Female Education as Perceived by Educationists — برائے ڈگری آف ایجوکیشن، ادارۂ تعلیم و تحقیق، پنجاب یونیورسٹی، لاہور۔

یہ امر میرے لیے باعثِ عزت و افتخار ہے کہ میری شخصیت، ادبی خدمات اور شاعری کا اعتراف کرتے ہوئے جامعاتی سطح پر تحقیق کا موضوع بنایا گیا۔ اس ضمن میں 2022ء میں میری زندگی اور تخلیقی کام پر دو ایم فل تحقیقی مقالے مکمل کیے گئے

’’مسرت زہرا کنولؔ: حیات و ادبی خدمات‘‘ — لاہور گیریژن یونیورسٹی، میقات 2019ء تا 2021ء، زیرِ نگرانی ڈاکٹر عطاء الرحمٰن میو، ایسوسی ایٹ پروفیسر، لاہور گیریژن یونیورسٹی۔

’’ایم زیڈ کنول کی شاعری کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ‘‘ — یونیورسٹی آف لاہور، ڈویژن آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز، لوئر کیمپس، زیرِ نگرانی ڈاکٹر محمد امجد عابد، میقات 2019ء تا 2021ء۔

مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا کہ عالمی وبا کے ابتدائی دنوں میں، جب دنیا خوف، تنہائی، بے یقینی اور اجتماعی کرب کی کیفیت سے گزر رہی تھی، میں نے اس عہد کے انسانی تجربے کو شعری صورت میں نہ صرف محفوظ کیا بلکہ " درد کی دہلیز پر" جیسی کتاب تخلیق کی جسے دنیائے ادب میں کووڈ 19 کے حوالے سے شائع ہونے والا اولین شعری مجموعہ قرار دیے جانے کا اعتراف بھی حاصل ہوا۔

مارچ 2020 میں پاکستان میں لاک ڈاؤن ہوا۔ اپریل 2020ء میں باقر پبلی کیشنز، لاہور سے شعری مجموعہ’’درد کی دہلیز پر‘‘

شائع ہوا جو کووڈ 19 کے حوالے سے کہی گئی نظموں اور غزلوں پر مشتمل ہے اور

کورونا عہد کی اولین شعری دستاویز ہے جس کا حوالہ انڈیا سے معروف افسانہ نگار محمد مجیب احمد نے 2022ء میں اپنے افسانوی مجموعے ’’پت جھڑ کا موسم‘‘ کے پیش لفظ میں تحقیقی حوالے سے عالمی سطح پر کورونا کے موضوع پر منصۂ شہود پر آنے والا اولین شعری مجموعہ قرار دیا۔ بلا شبہ یہ اعتراف میری تخلیقی کاوشوں کے لیے ایک اہم ادبی سند ہے۔

اس کتاب میں بھارت کے ممتاز شاعر ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی نے بھی منظوم خراجِ تحسین پیش کیا، جب کہ پاکستان کے متعدد نامور اہلِ قلم نے اس پر اپنے تاثرات اور تحسینی تحریریں رقم کیں جو ایک منفرد ریکارڈ کی حیثیت سے میرا سرمایہ ہے۔

ایک اور قابلِ ذکر اعزاز یہ ہے کہ سال 2020ء میں، میں نے لاک ڈاؤن کو اعتکاف سمجھ کر اپنے برسوں کے صحیفوں کو مجتمع کر کے انہیں اشاعت کی چاشنی سے سرفراز کیا اور یوں بارہ ماہ کے دوران بارہ کتابیں منصۂ شہود پر آئیں۔ یہ میرے تخلیقی سفر کا ایک غیر معمولی سنگِ میل ہے۔ جس کا اعتراف ادبی حلقوں نے کیا۔ نقش ہاشمی فاؤنڈیشن انٹرنیشنل نے ان بارہ کتب کی پذیرائی کے ساتھ ساتھ صاحبِ کتاب کی بھی پذیرائی کرتے ہوئے "ابروئے سخن" کے خطاب سے نوازا۔

اردو کے ساتھ پنجابی زبان و ادب سے بھی میری گہری وابستگی ہے۔ میرے پنجابی شعری مجموعے ’’سولاں دا بالن‘‘ اور پنجابی ماہیوں کی کتاب ’’بیلے دیاں کلیاں‘‘ کو ادبی حلقوں میں پذیرائی حاصل ہوئی۔

2022ء میں پنجابی زبان کے معروف نقاد، دانشور اور پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر ایمریطس ڈاکٹر شہباز ملک نے اپنی پنجابی کتابیات کی تیسری جلد میں میری ان دونوں کتابوں کو شامل کیا۔ میں اسے اپنی پنجابی ادبی کاوشوں کا ایک اہم اعتراف سمجھتی ہوں۔

میں اپنے رب کی احسان مند ہوں جس نے شاعرہ، ادیبہ ،مصنفہ، مبصر، ناقد، ناظم، مرتبہ اور ناشر کی حیثیت سے ادبی دنیا میں ایک منفرد پہچان عطا کی۔ میرا میلانِ طبع کسی ایک صنف تک محدود نہیں۔ ان میں شاعری بھی ہے اور نثر بھی،تنقید بھی ہے اور تحقیق بھی افسانہ و ناول نگاری بھی ہے اور کالم نگاری بھی۔ ان ریاضتوں کا تمر تین درجن کتب کی مصنفہ ہونے کی حیثیت سے عطا ہوا اور مقامِ تہنیت ہے کہ سب کتابیں انعام یافتہ ہیں۔

میری مطبوعہ کتب میں سے چند درج ذیل ہیں:

چہرے گلاب سے — شاعری، 1998ء، الحمد پبلی کیشنز، لاہور۔

کشتِ غم — تالیف، بیادِ راؤ باقر علی خاں، 1999ء، باقر پبلی کیشنز، لاہور۔

کائنات مُٹھی میں — غزلیں، 2013ء، باقر پبلی کیشنز، لاہور۔

برف کا آتش فشاں — غزلیں، نومبر 2018ء۔

قوسِ قزح کی زنجیریں — نظمیں، نومبر 2018ء۔

کن فکاں — حمد، نعت، منقبت اور مناجات، مئی 2019ء۔

گویم مشکل — نسائیت کے حوالے سے نظمیں، اگست 2019ء۔

سفارت خوشبوؤں کی — ادبی مضامین، اکتوبر 2019ء۔

جگنوؤں کے نام — نظمیں، نذرِ کشتِ نو، نومبر 2019ء۔

دو موسموں کے درمیان — ملت رنگ غزلیں، دسمبر 2019ء۔

اب اشکبار ہے لالہ — نظمیں اور غزلیں، جنوری 2020ء۔

میں آج کی سوہنی ہوں — تانیثیتی آہنگ کی غزلیں، فروری 2020ء۔

درد کی دہلیز پر — کووڈ 19 کے حوالے سے نظمیں اور غزلیں، اپریل 2020ء۔

سخن دلنواز — نقد و نظر، مئی 2020ء۔

لاطائل — مختصر نظمیں، جون 2020ء۔

دھوپ کے بادبان — سہ مصرعی نظمیں، جولائی 2020ء۔

دوریوں کے موسم میں — غزلیں، اگست 2020ء۔

اک دیا آس کا — غزلیں، ستمبر 2020ء۔

گلابوں کی گفتگو — غزلیں، اکتوبر 2020ء۔

صحیفوں کی بھول — نظمیں، نومبر 2020ء۔

اچھا لگا — غزلیں، دو صدیوں کے نام، نومبر 2020ء۔

سولاں دا بالن — پنجابی نظمیں اور غزلیں، دسمبر 2020ء۔

بیلے دیاں کلیاں — پنجابی ماہیے، اپریل 2022ء۔

کنول کا فسوں — غزلیات، دسمبر 2022ء۔

پورن ماشی کا چاند — شاعری، جنوری 2023ء۔

آخر کب تک — افسانے، فروری 2023ء۔

چھاگل — اردو ماہیے، جنوری 2024ء۔

میری زیرِ تکمیل تخلیقات میں ’’یہ پیش لفظ مرے‘‘، ’’تدریسی مشمولات‘‘، ’’خوشبو نگر‘‘ (نقد و نظر) اور ’’زیتون کی ڈالی کا استحصال‘(شاعری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تحقیقی مطالعہ، ’’گلہائے سخن‘‘ (تقاریر)، پنجابی کہانیاں، تدریسی مضامین اور علمِ عروض پر مشتمل کتاب بھی زیرِ ترتیب ہیں۔

میری ادبی تنظیمی، صحافتی اور اشاعتی خدمات:

2014ء میں اپنے جواں سال علم و ادب کا معتبر حوالہ اپنے شاعر و ادیب منفرد لہجے کے قلمکار، فی البدیہہ مقرر، اینکر، ایم اے او کالج سے سٹار آف کالج کا اعزاز پانے والے بھائی راؤ قاسم علی شہزاد جنہیں پیار میں "جگنو" کہتے تھے،جو اوائل عمری میں ہمیں داغِ مفارقت دے گئے، ان کی یادوں کو فروزاں کرنے کے لئے علمی، ادبی، سماجی اور ثقافتی روایات کی امین تنظیم جگنو انٹرنیشنل کا اجراء کیا۔ یہ تنظیم اپنے ادبی حوالوں سے دنیا بھر میں اپنی شناخت رکھے ہوئے ہے۔ اس تنظیم کے پلیٹ فارم سے مشاعرے، نعتیہ محافل، شامِ اہلِ بیت، ادبی و تنقیدی نشستیں، ایوارڈ ِ سالگرہ ، پذیرائی اور مختلف علمی و ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ میری کوشش رہتی ہے کہ اہلِ قلم کو ایک مثبت اور فعال ادبی پلیٹ فارم میسر آئے اور نئی نسل میں ادب و ثقافت سے وابستگی کو فروغ ملے۔

سہ ماہی جگنو انٹرنیشنل، لاہور۔

اس کی کاوشوں کا حوالہ ہے۔ اس کا پھیلاؤ صرف لاہور تک نہیں بلکہ سلسلہ وار آن لائن ادبی میگزین جگنو انٹرنیشنل، کراچی ہر ماہ آن ایئر ہوتا ہے۔

چیف ایگزیکٹو جگنو انٹر نیشنل لاہور، چیف ایڈیٹر ماہانہ آن لائن میگ کراچی(جو اردو و سندھی زبان کے اشتراک سے شائع ہوتا ہے)

مینیجنگ ڈائریکٹر، باقر پبلی کیشنز، لاہور — 1999ء تا حال۔

چیف جج، اسٹار مشاعرہ سلیکشن کمیٹی، محبانِ اردو گروپ — 2017ء تا حال۔

صحافت اور ادارت کے میدان میں بھی مجھے مختلف ذمہ داریاں نبھانے کا موقع ملا۔ میں 2008ء میں روزنامہ مشرق، لاہور کی ڈپٹی ایڈیٹر رہی۔ سہ ماہی احساس، جرمنی کی ایڈیٹر، روزنامہ مصافحہ، وہاڑی کے ادبی ایڈیشن کی ایڈیٹر اور مختلف ادبی جرائد کے مشاورتی و اداراتی بورڈز کی رکن بھی رہی ہوں۔

میری دیگر ادبی و تنظیمی وابستگیوں میں شامل ہیں:

ممبر، پاکستان رائٹرز گلڈ۔

ممبر، ادبی بیٹھک، الحمرا آرٹس کونسل، لاہور۔

جنرل سیکرٹری، ترجمانِ ادب، لاہور۔

جنرل سیکرٹری، مجلسِ حمایتِ کشمیر، لاہور۔

ایگزیکٹو ممبر، بزمِ خواتینِ اقبال، لاہور۔

صدر، پنجاب پاکستان لٹریری سوسائٹی، سیالکوٹ۔

ممبر مشاورت، ادبی بورڈ، ماہنامہ لہراں۔

ممبر مشاورتی بورڈ، ماہنامہ پذیرائی، لاہور۔

ممبر مشاورتی بورڈ، تہذیبِ بلوچستان۔

تدریسی خدمات:

پیشہ ورانہ طور پر میرا تعلق درس و تدریس سے ہے۔ ایف جی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ ہوں ۔ 1997ء سے 1999ء تک علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے بطور ٹیوٹر وابستہ رہی، جہاں میٹرک، انگلش، ایجوکیشن، پی ٹی سی، بی ایڈ اور ایم ایڈ کے مضامین پڑھانے کی ذمہ داریاں انجام دیں۔

تعلیم کے میدان میں میری دلچسپی اور تحقیقی کام کا بنیادی مقصد علم کو فرد کی شخصیت سازی، سماجی شعور اور معاشرتی ترقی سے مربوط کرنا ہے۔

دورانِ تعلیم سے ہی قیادت اور اعزازات ساتھ ساتھ رہے۔اسکول اور کالج کے زمانے میری ادبی، تنظیمی اور قائدانہ سرگرمیوں کو جلا بخشی۔

میں گورنمنٹ گرلز کالج، سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ کی گریجویٹ ہوِں۔کالج کے زمانے میں صدر اور سیکرٹری کے عہدوں پر فائز رہی اور لٹریری سوسائٹی کی صدارت بھی کی۔ گورنمنٹ ایجوکیشن کالج، لاہور سے بی ایڈ کیا۔وہاں یونین کی صدر اور ہوسٹل ہیڈ گرل کی حیثیت سے منتخب ہوئی۔

دورانِ تعلیم شاندار علمی کارکردگی کے ساتھ ساتھ نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں آل راؤنڈ بیسٹ سٹوڈنٹ کے ساتھ ساتھ بہترین شاعرہ، مقررہ، مضمون نگار، کھلاڑی، کمپیئر اور آرٹسٹ قرار دیا گیا۔

آل راؤنڈ بیسٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ، آل پاکستان تقاریر، مشاعرہ و مذاکرہ کے اعزازات، گولڈ میڈل اور متعدد ٹرافیاں و میڈلز میری طالب علمی کی یادگار کامیابیاں ہیں۔

اسلامیہ کالج ریلوے روڈ، لاہور میں منعقدہ آل پاکستان بوائز اینڈ گرلز بین الکلیاتی مشاعرے میں گولڈ میڈل حاصل کیا، جب کہ جنگ کی جانب سے ٹیلنٹ ایوارڈ بھی ملا۔

سچ تو یہ ہے کہ زمانہ طالب علمی کی ریاضتوں کا ثمر ہے جو آج اس مقام پر ہوں ۔ کالج میں تو کپ، کتابیں، شیلڈز، میڈلز اور ٹرافیاں اعزاز ہوا کرتے تھے۔ ادبی دنیا میں ایواڈز اور میڈلز کے علاوہ مختلف ادبی تنظیموں کی طرف سے ادبی و تخلیقی خدمات کے اعتراف میں

خطابات بھی عطا ہوئے۔

ان کی تفصیل درج ذیل ہے:

اردو ادب کا گوہرِ انمول — 2013ء: شریف اکیڈمی، جرمنی۔

فخرِ اردو — 2015ء: اردو تحریک عالمی، لندن۔

شانِ محبانِ اردو — 2017ء: محبانِ اردو گروپ، بیاد ڈاکٹر شجاعت سندیلوی۔

اسٹار شاعرہ — 2017ء: فیض محفل اسٹار مشاعرہ اور محفلِ چکبست اسٹار مشاعرہ، محبانِ اردو گروپ۔

آبروئے سخن — 2021ء: نقش ہاشمی فاؤنڈیشن، لاہور۔

اردو ادب کا صدفِ گلفشاں — 2021ء: نظام ٹی وی، لاہور۔

آبشارِ نطق و بیاں — 2022ء: ادارہ خیال و فن۔لاہور

گولڈن اسٹار — 2023ء: تحریکِ اصلاحِ معاشرہ پاکستان، سرگودھا۔

معراجِ سخن — 2024ء: تحریکِ اصلاحِ معاشرہ، سرگودھا پاکستان، ۔

سرتاجِ سخن — 2024ء: تحریکِ اصلاحِ معاشرہ پاکستان، سرگودھا۔

خطابات کے علاوہ

الحمدللہ، میری ادبی، علمی، تحقیقی، تعلیمی، صحافتی، سماجی اور تنظیمی خدمات کے اعتراف میں پاکستان اور بیرونِ ملک مختلف اداروں، تنظیموں اور ادبی فورمز کی جانب سے متعدد ایوارڈز، گولڈ میڈلز، شیلڈز، اسناد اور اعزازات سے نوازا گیا۔ ان میں سے چند نمایاں اعزازات یہ ہیں:

2026ء

لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، بیاد حضرت عزیز بلگامی، تحریکِ اصلاحِ معاشرہ پاکستان، سرگودھا۔

گوہرِ نایاب گولڈ میڈل، تحریکِ اصلاحِ معاشرہ پاکستان۔

پیراڈائز گولڈ میڈل، تحریکِ اصلاحِ معاشرہ پاکستان۔

شاکر شجاع آبادی ایوارڈ، تحریکِ اصلاحِ معاشرہ پاکستان۔

2025ء

Woman of the Era Award، Vision of Women & Sahiba Writing Squad۔

ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کا اعزاز، عاشق حسین ایڈووکیٹ میموریل آرگنائزیشن، حاصل پور۔

لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، دبستانِ اردو انٹرنیشنل، کراچی۔

لائف ٹائم نعت اچیومنٹ ایوارڈ، تحریکِ اصلاحِ معاشرہ پاکستان۔

ادبی تاجپوشی، شمشاد بشیر ویلفیئر فاؤنڈیشن، لاہور۔

ادبی تاج، بھیل انٹرنیشنل ادبی سنگت، ننکانہ صاحب۔

سردارِ ادب ایوارڈ اور گولڈ میڈل، بزمِ سرخیلِ ادب انٹرنیشنل، لاہور۔

ترویجِ ادب حسنِ کارکردگی ایوارڈ، تحریکِ فروغِ ادب، کراچی۔

اعترافِ خدمات ایوارڈ، ہیومن رائٹس موومنٹ۔

الوکیل بلقیس ایدھی ایوارڈ، عاشق حسین ایڈووکیٹ میموریل آرگنائزیشن، حاصل پور۔

2024ء

ورلڈ ریکارڈ گولڈ میڈل، تحریکِ اصلاحِ معاشرہ پاکستان۔

میر ببر علی انیس ادبی ایوارڈ، گلوبل رائٹرز ایسوسی ایشن، اٹلی۔

حسنِ کارکردگی ایوارڈ، گلوبل رائٹرز ایسوسی ایشن، اٹلی۔

سینئر رائٹر ایوارڈ، علامہ اقبال قومی ایوارڈ۔

سندِ معراج، تحریکِ اصلاحِ معاشرہ پاکستان۔

سندِ امتیاز، بزمِ سرخیلِ ادب انٹرنیشنل، لاہور۔

سندِ اعزاز، بزمِ شمسی، پاکستان۔

تمغۂ ادب اور گولڈ میڈل، بھیل انٹرنیشنل ادبی سنگت، ننکانہ صاحب۔

پاکستان یوتھ وائس اینڈ رائٹرز فورم کا اعزاز۔

الوکیل محبِ وطن ایوارڈ اور الوکیل اردو ادب ایوارڈ۔

الودود گولڈ میڈل، نعتیہ خدمات کے اعتراف میں۔

توصیفی سند، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ۔

لٹریچر ایوارڈ، انگلش لٹریری سوسائٹی و انجمن ترقی پسند مصنفین، لاہور۔

کمالِ قلم سند، بزمِ رفیق انٹرنیشنل، بھکر۔

انٹرنیشنل وومن ڈے کے موقع پر توصیفی ایوارڈ، عاشق حسین ایڈووکیٹ میموریل آرگنائزیشن۔

2023ء

غزل ایوارڈ، بھیل انٹرنیشنل ادبی سنگت۔

سند برائے فروغِ ادب، عاشق حسین ایڈووکیٹ میموریل آرگنائزیشن۔

بے مثال ادبی خدمات کا ایوارڈ، پاکستان لٹریری فورم، سیالکوٹ۔

سندِ تحسین برائے کمالِ فن، پاکستان لٹریری سوسائٹی، سیالکوٹ۔

فضیلت جہاں گولڈ میڈل، ایف جے رائٹرز فورم۔

سندِ امتیاز، بزمِ رفیق، بھکر۔

گلوریئس ایوارڈ، تحریکِ اصلاحِ معاشرہ پاکستان۔

سرخیلِ ادب ایوارڈ، بہترین پنجابی کتاب ’’سولاں دا بالن‘‘ کے لیے۔

مولا شاہ ایوارڈ اور مہکاں ادبی ایوارڈ، ’’بیلے دیاں کلیاں‘‘ کے لیے۔

مہکاں ادبی ایوارڈ، ’’کنول کا فسوں‘‘ کے لیے۔

الوکیل کتاب ایوارڈ سمیت متعدد کتب پر ادبی اعزازات۔

رائے احمد خاں کھرل شہید ادبی ایوارڈ، منکیرہ ادبی ایوارڈ اور شیرِ ربانی ادبی ایوارڈ سمیت مختلف ادبی اعزازات۔

2022ء

ادا جعفری ایوارڈ، موجِ سخن انٹرنیشنل ادبی فورم۔

محسن احسان ایوارڈ، کاروانِ حوا لٹریری فورم، خیبر پختون خوا۔

حسنِ کارکردگی ایوارڈ، عالمی ادبیاتِ اردو، برطانیہ۔

ایف جے رائٹرز ایوارڈ، کتاب ’’درد کی دہلیز پر‘‘ کے لیے۔

الوکیل کتاب ایوارڈ، ’’گلابوں کی گفتگو‘‘ اور ’’دھوپ کے بادبان‘‘ سمیت دیگر کتب کے لیے۔

2021ء

کمالِ فن میلینیئم ایوارڈ، نقش ہاشمی فاؤنڈیشن، لاہور۔

ادبی خدمات ایوارڈ، نظام ٹی وی، لاہور۔

حسنِ کارکردگی ایوارڈ، تخلیق کار ادبی فورم، چیچہ وطنی۔

امن ایوارڈ، قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب و سماجی ہم آہنگی پاکستان۔

حسنِ کارکردگی ایوارڈ، روزنامہ عظمت، لاہور۔

2020ء

گولڈ میڈل، آموور فاؤنڈیشن، لاہور۔

شیلڈ آف آنر، قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب و سماجی ہم آہنگی پاکستان۔

گولڈ میڈل، قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی۔

گولڈ میڈل، گھر فاؤنڈیشن، لاہور۔

2019ء

آسکر ایوارڈ (ادب)، حرا فاؤنڈیشن، امریکہ۔

نقش ہاشمی میلینیئم کمالِ فن ایوارڈ۔

نشانِ ادب ایوارڈ، ریڈ نیوز چینل، گوجرانوالہ۔

توصیفی ایوارڈ، حرا فاؤنڈیشن، امریکہ۔

حسنِ کارکردگی ایوارڈ، ٹونی ٹی وی، امریکہ۔

حسنِ کارکردگی ایوارڈ، ادارہ خیال و فن، لاہور۔

حسنِ کارکردگی ایوارڈ، انگلش لٹریری سوسائٹی و بزمِ وارث، لاہور۔

بحیثیت چیف ایگزیکٹو جگنو انٹرنیشنل حسنِ کارکردگی ایوارڈ، الفانوس، گوجرانوالہ۔

حسنِ کارکردگی ایوارڈ، پنج ریڈیو، امریکہ۔

2018ء

حسنِ کارکردگی ایوارڈ، پریس کلب میانوالی۔

محافظِ پاکستان ایوارڈ، پیغمبرِ امن کانفرنس، لاہور۔

ان کے علاوہ بھی دورانِ تعلیم سے اب تک مجھے بے شمار ایوارڈز، شیلڈز، ٹرافیاں، گولڈ میڈلز اور اسناد حاصل ہوئی ہیں۔ میں اپنے والدین ، بہن بھائیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں جن کے بے لوث تعاون نے میرے خوابوں کو تعبیر بخشی۔ میں ان تمام اداروں اور شخصیات کی بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے میری ادبی و علمی کاوشوں کو سراہا۔

میری ایوارڈ یافتہ کتب

میری تمام مطبوعہ کتب کو بھی مختلف قومی ادبی مقابلوں اور اداروں کی جانب سے اعزازات حاصل ہوئے۔ ان میں چند نمایاں اعترافات درج ذیل ہیں:

قوسِ قزح کی زنجیریں —(نظموں کا مجموعہ) پاکستان رائٹرز گلڈ ایوارڈ؛ 2018ء کی طرف سے آل پاکستان مقابلہ کتب میں اول انعام اور بہترین شاعری کی کتاب کا اعزاز۔

کائنات مُٹھی میں — سخنور فاؤنڈیشن ایوارڈ، 2013ء؛ سال کی بہترین کتاب اور اول انعام۔

درد کی دہلیز پر — ایف جے رائٹرز ایوارڈ 2022ء، الوکیل کتاب ایوارڈ اور بابا طالب جتوئی ایوارڈ سمیت مختلف ادبی اعزازات۔

گلابوں کی گفتگو — الوکیل کتاب ایوارڈ؛ اردو شاعری کی کیٹیگری میں اول انعام، شیلڈ، نقد انعام اور گولڈ میڈل۔

سولاں دا بالن — سرخیلِ ادب ایوارڈ 2023ء اور بابا طالب جتوئی ایوارڈ 2024ء۔

بیلے دیاں کلیاں — مولا شاہ ایوارڈ، مہکاں ادبی ایوارڈ اور دیگر اعزازات۔

آخر کب تک — الوکیل کتاب ایوارڈ، ایف جے رائٹرز فورم ایوارڈ اور بھیل انٹرنیشنل ادبی ایوارڈ۔

کنول کا فسوں — مہکاں ادبی ایوارڈ اور دیگر ادبی اعزازات۔

لاطائل، صحیفوں کی بھول، سخن دلنواز، گویم مشکل، اچھا لگا، دوریوں کے موسم میں، دو موسموں کے درمیان، سفارت خوشبوؤں کی، جگنوؤں کے نام، کن فکاں، برف کا آتش فشاں، اب اشکبار ہے لالہ، دھوپ کے بادبان، اک دیا آس کا اور میری دیگر کتب کو بھی مختلف ادبی اداروں اور مقابلوں میں اعزازات سے نوازا گیا۔

میں تسلیم کرتی ہوں کہ یہ تمام مطبوعہ کتب ۔میری برسوں کی تخلیقی ریاضت کا حصہ ہیں ۔ ان کی ادبی پذیرائی میرے حوصلے کو مہمیز کرنے کا کارن ہے۔

میری ادبی فکر اور تخلیقی ترجیحات

میں اپنے ادبی سفر میں کسی ایک صنف یا اسلوب تک محدود نہیں رہی۔ غزل، نظم، مختصر نظم، سہ مصرعی نظم، پنجابی شاعری، ماہیے، حمد، نعت، منقبت، مناجات، افسانہ، ادبی مضامین اور تنقید و تحقیق کے میدانوں میں تجربات کرتی رہی ہوں۔

میری کوشش رہتی ہے کہ میرا تخلیقی اظہار محض جذبات کی ترجمانی نہ کرے بلکہ اپنے عہد کے سماجی، انسانی اور تہذیبی مسائل سے بھی مکالمہ کرے۔ نسائی شعور، انسانی وقار، سماجی ناہمواری، رشتوں کی شکست و ریخت، تہذیبی اقدار، امن، امید، محبت اور اجتماعی زندگی کے تضادات میری تخلیقی دلچسپی کے اہم موضوعات ہیں۔

میں اپنی ادبی شناخت کو کسی دوسرے تخلیقی اسلوب کی تقلید کے بجائے اپنی جداگانہ لفظیات، تجربات اور اظہار کے امکانات سے وابستہ رکھنا چاہتی ہوں۔ میرے نزدیک ادب کی اصل قوت اس کی تخلیقی انفرادیت، فکری دیانت اور انسانی زندگی سے معنوی وابستگی میں پوشیدہ ہے۔

ادبی سفر جاری ہے

اپنی تخلیقی، تحقیقی، تدریسی اور تنظیمی مصروفیات کے ساتھ ادب کے مختلف میدانوں میں کام جاری رکھے ہوئے ہوں۔ میرے کئی مسودے اور تحقیقی و تخلیقی منصوبے طباعت کے منتظر ہیں۔

میری خواہش ہے کہ میں اپنے قلم کے ذریعے اردو اور پنجابی ادب میں نئے امکانات تلاش کرتی رہوں، تحقیق و تنقید کے ذریعے ادبی مکالمے کو آگے بڑھاؤں اور اپنی تنظیمی و اشاعتی سرگرمیوں کے ذریعے دوسرے اہلِ قلم کے لیے بھی مواقع پیدا کرتی رہوں۔

میں اپنی تمام کامیابیوں کو اللہ تعالیٰ کا فضل، اپنے اساتذہ کی تربیت، اہلِ قلم کی محبتوں اور قارئین کی پذیرائی کا ثمر سمجھتی ہوں۔ اپنے ادبی سفر کے اس مرحلے پر بھی میں اپنے ربِ جلیل کی بے پایاں رحمتوں کی امیدوار اور اہلِ علم و ادب کی دعاؤں کی طالب ہوں۔

ادبی سفر جاری ہے۔ شاعری، نثر، تحقیق اور اشاعت کے کئی خواب ابھی میرے قلم کی امانت ہیں۔ دیکھیے، ربِ کریم کی رحمتیں مجھے آئندہ کن نئی رفعتوں سے آشنا کرتی ہیں۔

دعاؤں کی طالب،

ایم زیڈ کنولؔ۔لاہور

چیف ایگزیکٹو جگنو انٹرنیشنل

(علمی، ادبی، سماجی و ثقافتی روایتوں کی امین تنظیم)