سعودی عرب کا ریاض کی جانب حوثیوں کے داغے گئے 3 کروز میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

مصنف:
سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے ریاض ریجن کی جانب داغے گئے تین کروز میزائل فضا میں روک کر تباہ کر دیے ہیں۔ سعودی اخبار سعودی گزٹ کی جانب سے جاری تازہ اطلاع کے مطابق اتحاد نے ان میزائلوں کے حملے کا ذمہ دار یمن کی حوثی ملیشیا کو قرار دیا ہے۔
سعودی گزٹ کے سوشل میڈیا پر شائع کردہ بریکنگ نیوز پیغام میں کہا گیا ہے کہ تینوں کروز میزائل ریاض ریجن کو نشانہ بنانے کے لیے داغے گئے تھے، تاہم اتحادی فضائی دفاع نے انہیں اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا۔
مزید پڑھیں





