Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اداکارہ مومنہ اقبال کا قانونی نوٹس،ناصر مدنی نے سرعام معافی مانگ لی

momina nasir

اداکارہ مومنہ اقبال سے متعلق متنازعہ بیان دینے کے بعد قانونی نوٹس موصول ہونے پر مذہبی اسکالر علامہ ناصر مدنی نے ایک عوامی جلسے کے دوران اپنے الفاظ پر معذرت کر لی۔

علامہ ناصر مدنی نے خطاب کے دوران اداکارہ مومنہ اقبال سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے بیان سے اداکارہ کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر مومنہ اقبال کی بہن سمیت تمام خواتین سے بھی اپیل کی کہ وہ منتہا کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہوں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل علامہ ناصر مدنی کے مومنہ اقبال سے متعلق دیے گئے متنازعہ بیان پر اداکارہ نے اپنے وکیل عدنان احسان کے ذریعے قانونی نوٹس بھجوایا تھا۔قانونی نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ علامہ ناصر مدنی کے بیانات سے مومنہ اقبال کی عزت، ساکھ اور پیشہ ورانہ حیثیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ نوٹس میں ان بیانات کو ہتکِ عزت قرار دیتے ہوئے مناسب قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا تھا۔

بعد ازاں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر مدنی نے اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL