منگل، 17 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مولانا نذر الرحمان کی وفات دینی و تبلیغی حلقوں کے لیے بڑا نقصان ہے، نواز شریف

pmln

سابق وزیراعظم نواز شریف نے امیر تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک عظیم اسلامی عالم، شیخ الحدیث اور مخلص داعی تھے۔

’۔۔۔انہوں نے اپنی پوری زندگی دعوت و تبلیغ، دینی علوم کی ترویج اور مسلم معاشرے کی اصلاح کے لیے وقف کر رکھی تھی۔‘

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ مولانا نذر الرحمان کی رحلت پر انہیں دلی صدمہ پہنچا ہے۔


انہوں نے مرحوم کی دینی، علمی اور تبلیغی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی دین کی دعوت و اشاعت اور امت مسلمہ کی اصلاح کے لیے وقف کیے رکھی۔

نواز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔