میر رضا قتل کیس کی جے آئی ٹی میں این سی سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ارسلان منظور شامل، تحقیقات تیز کرنے کا فیصلہ

مصنف:
کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) میں ارسلان منظور کو شامل کرلیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق کیس کی تحقیقات کےلیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی سے ڈپٹی ڈائریکٹر کے سطح کے افسر کو نامزد کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ارسلان منظور جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر جے آئی ٹی میں این سی سی آئی اے کی نمائندگی کریں گے۔ نامزد افسر کے کریڈٹ پر سائبر جرائم کے متعدد پیچیدہ کیسز کی کامیاب تحقیقات ہیں۔
اعلامیے کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی عرفان بلوچ ہیں جبکہ دیگر ارکان میں آئی ایس آئی، آئی بی، سندھ رینجرز کے افسران شامل ہیں۔
مزید پڑھیں





