سربراہ پاک فضائیہ کا ازبکستان کا دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ازبکستان کا سرکاری دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ظہیر احمد بابر سدھو نے ازبک وزیر دفاع اور نائب وزیر دفاع سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دفاعی تعلقات، فوجی تعاون اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب ازبک وزیر دفاع نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، جنگی صلاحیتوں اور آپریشنل استعداد کو سراہا، اس موقع پر دونوں ممالک نے مشترکہ فوجی مشقوں اور پیشہ ورانہ تبادلوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک نے دفاعی شعبے میں ادارہ جاتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ آپریشنل تیاری اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی اشتراک کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
مزید برآں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
مزید پڑھیں





