پیر، 26 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاکستان اور امریکا کا توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق


پاکستان اور امریکا نے توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کی ملاقات ہوئی۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں توانائی سلامتی، ایندھن کی بلاتعطل فراہمی اور طویل مدتی سپلائی معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی ناظم الامور نے کہا کہ امریکا پاکستان کی توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے قریبی تعاون کا خواہاں ہے۔ پاکستان میں امریکی کمپنیوں کے لیے کاروباری مواقع پیدا کرنا ضروری ہے۔ طویل مدتی توانائی فراہمی کے معاہدے دونوں ممالک کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔

علی پرویز ملک نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت دی ۔ کہا پاکستان کے معدنیاتی شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا دونوں ممالک کی ٹیمیں توانائی کے شعبے میں تعاون کے نئے امکانات تلاش کر رہی ہیں۔ پاکستان کی ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبے امریکی مالیاتی اداروں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔