پاکستان کسٹمز کی کارروائیاں، 43 کلو ہیروئن اور کروڑوں روپے کا اسمگل شدہ سامان ضبط، 2 ملزمان گرفتار

مصنف:
پاکستان کسٹمز نے زیارت کراس سے سوست تک انسداد اسمگلنگ کی کارروائیاں کرتے ہوئے 42 کلو 981 گرام ہیروئن اور گاڑی ضبط کرلی جبکہ دو ملزمان کا گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان پاکستان کسٹمز کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن کولپور کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے 5 کروڑ 16 لاکھ روپے کا اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا۔
انہوں نے بتایا کہ سوست ڈرائی پورٹ پر کنٹینر سے 23 کلو 800 گرام مشتبہ سیلولوز ایسیٹیٹ ٹوبر آمد ہوئے ہیں۔
ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق سوست میں برآمد شدہ سامان کی ڈیوٹیز اور ٹیکسز کا تخمینہ 319 ملین روپے ہے۔
مزید پڑھیں





