جمعہ، 13 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پشاور میں نجی جرگوں پر پابندی کا فیصلہ

مصنف:

پشاور: پولیس نے نجی جرگوں کے انعقاد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


سی سی پی او پشاور میاں سعید نے کہا ہے کہ نجی جرگے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ ہوٹلوں اور شادی ہالوں میں جرگے منعقد کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی جبکہ متعلقہ ہوٹل یا شادی ہال کو بھی سیل کردیا جائے گا۔


سی سی پی او کے مطابق یہ فیصلہ ایک نجی ہوٹل میں منعقدہ جرگے کے دوران فائرنگ کے واقعے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔


پولیس کے مطابق چند روز قبل ایک نجی جرگے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے نجی جرگوں کے انعقاد کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔