جمعرات، 19 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ کے قریب مشکوک افراد کی اطلاعات پر سیکیورٹی چیکنگ پر سیاسی انتقام کا واویلا


مشکوک آمد و رفت پر چیکنگ ہوئی تو شور کیوں؟ مولانا کے گھر کے گرد سیکیورٹی انتظامات پر سیاسی انتقام کا واویلا مولانا کے گھر کے گرد معمول کی ناکہ بندی اور چیکنگ کو سیاسی انتقام قرار دے کر متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، حالانکہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے مشکوک آمد و رفت کی اطلاعات پر نگرانی اور جانچ پڑتال معمول کا حفاظتی عمل ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈیرے پر مشکوک افراد اور افغان شہریوں کی آمد و رفت جبکہ بیرونی رابطوں کے حوالے سے بھی خبریں گردش کر رہی ہیں، ایسے میں چیکنگ کے عمل پر اعتراضات کئی سوالات کو جنم دے رہے ہیں۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر مشکوک سرگرمی پر نظر رکھیں اور قانون کے مطابق ضروری اقدامات کریں۔ اگر کسی مقام پر مشکوک افراد کی آمد و رفت کی اطلاعات موجود ہوں تو وہاں نگرانی ختم کرنا سیکیورٹی کے تقاضوں کے منافی ہوگا۔ ایسے حالات میں ناکہ بندی ہٹانے کے مطالبے کو محض سیاسی معاملہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ یہ سوال بھی اہم ہے کہ اگر گھر کے اندر تمام سرگرمیاں قانون کے مطابق ہیں تو معمول کی چیکنگ پر اتنا شور کیوں؟ قانون کی پابندی کرنے والوں کو حفاظتی جانچ پڑتال سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔ کسی سیاسی رہنما یا جماعت کو محض اپنی حیثیت کی بنیاد پر قانونی چیکنگ سے استثنا حاصل نہیں ہو سکتا۔ سیاسی شخصیات کے تحفظ اور پروٹوکول کو ریاستی قوانین سے بالاتر نہیں رکھا جا سکتا۔ ہر شہری اور سیاسی رہنما کے لیے قانون یکساں ہے، اس لیے سیکیورٹی اقدامات کو سیاسی انتقام کا نام دینے کے بجائے قانونی تقاضوں کے مطابق تعاون کرنا چاہیے۔ تاہم مشکوک آمد و رفت اور بیرونی رابطوں سے متعلق اطلاعات کی آزادانہ تصدیق اور مناسب قانونی کارروائی بھی ضروری ہے۔