جوہری جنگ کبھی جیتی نہیں جاسکتی، امریکا، چین اور روس کا مشترکہ امن اعلامیہ جاری

مصنف:
امریکا، چین اور روس کے صدور کے سہ فریقی اجلاس میں جوہری خطرات کم کرنے اور عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اعلامیے کےمطابق تینوں عالمی طاقتوں نےاتفاق کیاکہ جوہری جنگ کبھی جیتی نہیں جاسکتی اورنہ ہی اسے کبھی لڑا جانا چاہیے،اسٹریٹجک استحکام اور بین الاقوامی سلامتی یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔
اعلامیےمیں کہا گیا ہےکہ جوہری خطرات میں کمی اور جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیےتینوں ممالک کےدرمیان مذاکرات ہوں گے،عالمی سطح پر توانائی کی مستحکم ترسیل برقرار رکھنا بھی ضروری ہے۔
مشترکہ اعلامیےمیں مزید کہا گیا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت اور دیگر عالمی اداروں کو اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں





