عالمی عدالت انصاف کی میانمار میں ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کے قتل اور جنسی تشدد کی تصدیق

مصنف:
عالمی عدالت انصاف نےمیانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مظالم سے متعلق اہم فیصلےمیں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہزاروں افراد کے قتل اور بڑے پیمانے پر جنسی تشدد کے شواہد کی نشاندہی کردی۔
عالمی عدالت انصاف کےمطابق میانمار کی سیکیورٹی فورسز نے 2017 کی فوجی کارروائی کے دوران تقریباً 10 ہزارروہنگیا مسلمانوں کوقتل کیا،اس دوران خواتین اور دیگر افراد کو بڑے پیمانے پرجنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
عدالت نےقراردیاکہ روہنگیا بچوں کےخلاف بھی انتہائی سنگین تشددکیاگیا،جبکہ بنگلہ دیش کی جانب نقل مکانی کرنے والے افراد پر بھی حملے کیے گئے۔
یہ مقدمہ افریقی ملک گیمبیا نے 2019 میں میانمار کے خلاف دائر کیا تھا، جس میں 2017 کی فوجی کارروائی کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے میانمار کو ذمہ دار ٹھہرانے کی استدعا کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں





