ہفتہ، 14 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پنجاب حکومت کی ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ سرکاری تنخواہ پر ڈاکٹر کی تقرری


پنجاب حکومت نے نواز شریف کینسر اسپتال کے ڈین کی تقرری بھاری معاوضے پر کردی، ڈاکٹر قیصر بشیر کو ماہانہ تنخواہ اور الاؤنسز کی مد میں 90 لاکھ روپے سے زائد ادا کیے جائیں گے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر قیصر بشیر کو نواز شریف کینسر اسپتال کے ڈین کے عہدے پر مقرر کیا گیا ہے، انہیں ماہانہ 75 لاکھ روپے تنخواہ، 5 لاکھ روپے ہاؤس رینٹ اور 10 لاکھ روپے یوٹیلیٹی الاؤنس دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر قیصر بشیر کو ماہانہ 25 ہزار روپے کمیونیکیشن الاؤنس بھی ملے گا، جبکہ امریکا سے لاہور منتقلی پر انہیں یکمشت 10 ہزار ڈالر بھی ادا کیے جائیں گے۔

ڈاکٹر قیصر بشیر نے بھاری معاوضے پر نواز شریف کینسر اسپتال کے ڈین کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ وہ اس سے قبل امریکا کے ایم ڈی اینڈرسن کینسر سینٹر میں بطور پروفیسر خدمات انجام دے رہے تھے۔

ڈاکٹر قیصر بشیر نے 2001 میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے گریجویشن کیا، جبکہ 2003 میں شوکت خانم کینسر اسپتال میں بطور میڈیکل آفیسر بھی کام کرچکے ہیں۔