بدھ، 4 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

جاپان اور جنوبی کوریا میں ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن کی صدارت رانا عابد حسین کے سپرد


ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن کے صدر سید خرم شاہ نے پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کو اہم ذمہ داری سونپتے ہوئے تنظیم کا جاپان اور جنوبی کوریا کے لیے صدر مقرر کردیا ہے۔

اس حوالے سے طے پانے والے معاہدے کے تحت ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن اور پاک جاپان بزنس کونسل یورپ، جاپان اور جنوبی کوریا میں پاکستان کے مفادات کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں کریں گی۔ دونوں تنظیمیں عوامی روابط مضبوط بنانے، کاروباری تعاون بڑھانے اور تجارت کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مشترکہ کردار ادا کریں گی۔

رانا عابد حسین نے اعتماد کا اظہار کرنے پر سید خرم شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ذمہ داری کو پاکستان کی خدمت کا موقع سمجھتے ہیں۔ دونوں تنظیموں کا تعاون پاکستانی کاروباری برادری کے رابطوں کو وسعت دینے اور باہمی تجارت کے فروغ میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

یورپ کی معروف سماجی شخصیت اور تمغۂ خدمت کے حامل سینئر رہنما پرویز اقبال لوسر نے رانا عابد حسین کو اس اہم تقرری پر مبارکباد پیش کی اور نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا