سعودی عرب میں ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کی گاڑی کو حادثہ، اہلیہ سمیت زخمی

مصنف:
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور سندھ کے سابق صوبائی وزیر رؤف صدیقی کی گاڑی کو سعودی عرب میں مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں وہ اپنی اہلیہ سمیت زخمی ہوگئے۔
رؤف صدیقی کے اہلِ خانہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حادثے میں رؤف صدیقی اور ان کی اہلیہ زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اہلِ خانہ کے مطابق رؤف صدیقی ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے سلسلے میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ سعودی عرب میں موجود ہیں۔ عمرے کی ادائیگی کے بعد وہ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔رؤف صدیقی سندھ کے سابق صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت رہ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں




