اتوار، 1 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

وزیراعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی کے گھر پر چھاپے کی خبر جھوٹی اور بے بنیاد ہے


وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی عدم موجودگی میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی وزیراعلیٰ ہاؤس میں کارروائی کی اطلاعات میں کوئی حقیقت نہیں ہے یہ بے بنیاد اور جھوٹی خبر ہے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی عدم موجودگی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اہم فائلیں اور الیکٹرانک آلات ساتھ لے جانے سے متعلق گردش کرنے والی خبر کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دے دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے واضح کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی عدم موجودگی میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی وزیراعلیٰ ہاؤس میں کارروائی کی اطلاعات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔