الیکشن اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے قرار داد پیش

مصنف:
الیکشن اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے بیرسٹر عقیل ملک نے سینیٹ میں قرارداد پیش کردی۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ انتخابی اصلاحات ایک گھنٹے میں کاغذ پر لکھ کر پیش کرسکتے ہیں، ووٹ کو تو ہم پھینک دیتے ہیں، لگ رہا ہے مذاق کر رہے ہیں۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے انہیں بیٹھنے کی دعوت دی، 2018 میں ہمارے بھی تحفظات تھے۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا پاکستان کے سسٹم کی پہلی اینٹ ٹیڑھی رکھی گئی ہے، ایک ووٹ بھی کسی نے چھینا وہ مجرم ہے، ریاست سے کھلواڑ انہوں نے کیا جنہوں نے الیکشن لوٹا، کیا پاکستان میں معیشت برباد نہیں، سیاسی بحران نہیں، اچانک بل لاکر پاس کروایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں




