راولپنڈی: جاتلی کے علاقے ڈھوک امب میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی رہائش گاہ پر چوری کی واردات پیش آئی ہے، جہاں سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔
راجہ پرویز اشرف کے پرسنل سیکریٹری طیب فضل کی درخواست پر تھانہ جاتلی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق چور رہائش گاہ سے 3 ایئر کنڈیشنر، 2 دروازے، 2 کھڑکیاں اور دیگر سامان لے گئے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق چوری ہونے والے سامان میں قالین، کراکری، ڈیکوریشن پیسز اور گھاس کاٹنے والی مشین بھی شامل ہیں۔مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ رہائش گاہ کے مختلف مقامات پر تالے ٹوٹے ہوئے پائے گئے، جبکہ سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ پر تعینات گھریلو ملازم مبینہ طور پر غائب ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ مذکورہ ملازم گزشتہ رات سے موجود نہیں اور اس کا موبائل فون بھی بند ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چوری ہونے والے سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں






