ساہیوال: ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل کی کارروائی، انسانی سمگلر گرفتار

مصنف:
ساہیوال میں ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلر کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ہاشم رضا کی زیر نگرانی کمپوزٹ سرکل نے کامیاب کارروائی کی،انسانی سمگلنگ اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر ملزم محمد اقبال کو حراست میں لے لیا گیا۔
ملزم کے خلاف امیگریشن آرڈیننس 1979 کے تحت مقدمہ درج تھا،ملزم نے سعودی ورک ویزا کے نام پر شہری سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے۔ ایف آئی اے حکام کا کہناتھا کہ ملزم نہ ویزا فراہم کر سکا نہ رقم واپس کی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہاشم رضا کا کہنا ہے کہ ملزم کو کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
مزید پڑھیں





