Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سانحہ پمز،سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی میں حکومت کیخلاف مقدمےکا مطالبہ

pims

جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش نے سینیٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی میں حکومت کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کر دی

سینیٹر عطاء الحق درویش نے کہا کہ پمز واقعے میں 14 معصوم بچوں کے جھلسنے کے باوجود آج تک ایف آئی آر درج نہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔ 14 بچوں کے جلنے کا ذمہ دار کون ہے؟ پمز واقعے کی ایف آئی آر فوری درج کی جائے، ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔اگر غفلت حکومت اور متعلقہ اداروں کی ہے تو حکومت کے خلاف بھی ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔ معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معافی نہیں ملنی چاہیے۔ پمز واقعے کو دبانے کی کوئی کوشش قابل قبول نہیں، شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کی جائیں۔ واقعے کے ذمہ دار خواہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہوں، ان کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔14 بچوں کے جھلسنے کا واقعہ محض حادثہ نہیں، اگر غفلت ثابت ہو تو یہ مجرمانہ غفلت ہے، حکومت متاثرہ بچوں اور ان کے والدین کو انصاف فراہم کرنے میں مزید تاخیر نہ کرے۔ پمز انتظامیہ اور متعلقہ حکام واقعے کی ذمہ داری واضح کریں، قوم کو حقائق سے آگاہ کیا جائے۔ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر سے شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں، حکومت وضاحت دے۔معصوم بچوں کے ساتھ ہونے والے ظلم پر خاموش نہیں رہیں گے، ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL