Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سعودی فوجی اتحاد کی یمن کے دارالحکومت میں خصوصی آپریشن کی تیاری


سعودی فوجی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں خصوصی آپریشن کی تیاری کر لی۔

سعودی قیادت میں قائم اتحادی فوج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ایک مقام پر خصوصی آپریشن سے قبل شہریوں کو وہاں سے نکلنے کے لیے جلد وارننگ جاری کی جائے گی۔

دوسری جانب حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے خبردار کیا ہے کہ صنعاء پر کسی بھی حملے کا جواب سعودی دارالحکومت ریاض میں ‘سخت اور دردناک’ کارروائی کی صورت میں دیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی قیادت میں قائم اتحادی فوج کے ترجمان نے 13 اکتوبر کو بتایا کہ صنعاء میں مجوزہ خصوصی آپریشن سے پہلے متعلقہ مقام پر موجود شہریوں کو انخلا کی ہدایت جاری کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کے دوران یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر ڈرون اور بیلسٹک میزائل حملے کیےگئے ہیں، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔