منگل، 13 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار کی پی ٹی آئی کو ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت، واٹس ایپ پیغام سامنے آگیا


سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک واٹس ایپ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور جماعت الاحرار کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ پیغام میں موجودہ نظام کے خلاف جدوجہد اور پاکستان میں اسلامی نظام کے قیام پر زور دیا گیا ہے، جبکہ اس اسکرین شاٹ کو افغان طالبان اور ان کے مبینہ اتحادی گروہوں کی جانب سے پی ٹی آئی کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

واٹس ایپ گروپ میں شیئر کیے گئے پیغام میں پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ تحریک طالبان پاکستان کے لیے پاکستان کے دروازے کھولے۔ پیغام میں موجودہ نظام کو طاغوتی قرار دیتے ہوئے اسے ختم کرنے اور ملک میں اسلامی نظام کے قیام کے لیے جدوجہد شروع کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے جدوجہد کی جائے تو پاکستان میں اسلامی نظام قائم ہو سکتا ہے اور اس کے ذریعے مطلوبہ اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ پیغام میں سیاسی نظام کے خلاف جدوجہد اور ملک میں اسلامی نظام کے قیام کے لیے تعاون کی دعوت دی گئی ہے۔