جمعرات، 19 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کے اطراف مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاعات، سیکیورٹی ہائی الرٹ


مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کے اطراف مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاعات کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر گھر کے اطراف سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔


جبکہ رہائش گاہ آنے اور جانے والے تمام افراد کی تلاشی لینے کے ساتھ ان کی شناخت کی بھی تصدیق کی جا رہی ہے۔

مشکوک نقل و حرکت کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں اور رہائش گاہ کے اطراف نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔