جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اردن: گرجا گھر میں ہونے والی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی


اردن میں گرجا گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے واقعہ تدفین کی تقریب کے دوران پیش آیا، جس کے بعد سکیورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کردیں اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے. خبر رساں ادارے”اے پی“ کے مطابق یہ واقعہ اردن کے صوبے کرک میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے گرجا گھر میں موجود لوگوں پر فائرنگ کردی.


اچانک فائرنگ سے تقریب میں شریک افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں متعدد افراد نشانہ بنے، تاہم حکام کی جانب سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی مکمل شناخت اور واقعے کی تمام تفصیلات کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔


واقعے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں کارروائیاں شروع کردیں جبکہ حملے میں ملوث افراد اور اس کے محرکات کا پتا لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں حکام کی جانب سے تاحال حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم یا گروہ پر عائد نہیں کی گئی.