Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

شیخ رشید نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کر دیا

مصنف:

راولپنڈی:سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی حمایت میں جیل بھرو تحریک کا اعلان کرتا ہوں، جیل کا دروازہ ہم توڑ دیں گے، اگر امپورٹڈ حکومت کو ختم نہ کیا تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا۔

لال حویلی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان سے اسمبلیاں توڑنے کی درخواست کی تھی، آج عمران خان سے کہا اسمبلیوں سے استعفے دے دو، آج تمام چور اکٹھے ہوگئے ہیں، جس شخص پر کل فرد جرم لگنی ہے وہ وزیراعظم بننے جا رہا ہے، یہ پاکستان کے اوپر دھبہ ہے۔

 


https://mobile.twitter.com/BaaghiTV/status/1513209282829090816

انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی غیرت مندوں اور وفاداروں کا شہر ہے، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، غریب چور کی 10 سال ضمانت نہیں ہوتی، آج لندن میں بہت بڑا مظاہرہ ہوا، اس مہینے میں نقشہ بدلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا اور مودی کو کہا کہ جو قوم 10 ارب میں بک جاتی ہے اس کے لیے تم نے فالکن جہاز لیے، جو لندن سے بیٹھ کر فوج کو گالیاں دیتا تھا وہ غدار ہے، لال حویلی چوروں کیخلاف لال قلعہ بننے جا رہی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھی کراچی سے نکلا تھا میں بھی کراچی سے نکلوں گا، رات کی تاریکی میں فیصلہ نہیں کرنے دیں گے، آج ن لیگ، پیپلزپارٹی والے کیسز کی فائلیں بدلتے رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کہتا ہے کہ 3 ماہ میں الیکشن نہیں ہوسکتے، قربان جاؤ، ملک میں خانہ جنگی کے حالات پیدا ہو چکے ہیں، آرمی چیف سے فوری انتخابات کا مطالبہ کرتا ہوں۔

 

پُرانے پاکستان کی اچھی اچھی خبریں آنا شروع ہوگئیں:مخالفین کے گھروں پرچھاپے

پاکستان میں صورتحال کو مانیٹر کررہےہیں،اپنےمفادات کا تحفظ کریں گے:امریکا کا…

نئے قائد ایوان کا انتخاب پیر کو ہوگا:اسمبلی ذرائع

عمران خان جیت گئے ہیں:فیصل جاوید خاں:ملک کے لیے جان بھی حاضر:فرخ حبیب

اے این پی کا صدر، وزیراعظم اور اسپیکرکیخلاف سپریم کورٹ جانےکا اعلان

الیکشن کمیشن کے دفاتر بھی فوری کھولنے کے احکامات جاری،

وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے،استعفیٰ‌ نہیں دیں‌ گے،ڈٹ کرمقابلہ کرنے…

دھمکی آمیز خط: کابینہ کی چیئرمین سینیٹ، چیف جسٹس سے شیئر کرنے کی منظوری

ملک بچانا ہے تو عمران خان کو گرفتار کیا جائے:مریم نواز

عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کرائی تو کیا ہوگا؟قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں

‘امپورٹڈ حکومت نامنظور’،عوام نے فیصلہ سنادیا:چند گھنٹوں میں لاکھوں پاکستانیوں…

لگتا ہے گریباں سے پکڑ کر اقتدار سےعلیحدہ کرنا پڑے گا:ترجمان جے یو آئی

 ن نے سابق وزیراعظم کے طور پر سیکورٹی مانگ لی

ماشل لا لگاتو ذمہ داربے ضمیر ہوں گے:چوہدری فواد حسین

چینی چوروں کیخلاف تحقیقات کرنیوالے اعلیٰ افسر چھٹی پر چلے گئ

ہندو انتہا پسند مسلمانوں کے معاشی قتل پر تُل گئے:حملوں میں اچانک تیزی آگئی