پیر، 19 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

میر رضا کیس، سندھ کابینہ کا اہم اجلاس منگل کو ہوگا

Meer-Raza

کراچی: سندھ کابینہ کا اہم ترین اجلاس منگل کو منعقد ہوگا، جس میں میر رضا کیس سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔


ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کے اجلاس میں میر رضا کیس کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ پبلک کرنے اور سفارشات پر عمل درآمد کے لیے کمیٹی کے قیام کا فیصلہ متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کو میر رضا کیس سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تاہم رپورٹ پبلک کرنے کا حتمی فیصلہ سندھ کابینہ کرے گی۔


سندھ حکومت کو جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد ہی کمیٹی قائم کی جا سکے گی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی قائم ہونے کی صورت میں قواعد کے مطابق اپنی سفارشات سندھ کابینہ میں پیش کرے گی۔