پیر، 19 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا


حکومت نے پیٹرول 5 روپے 16 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 69 پیسے کمی کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 381 روپے 14 پیسے پر آ گیا ہے جبکہ فی لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 69 پیسے کمی کے بعد 389 روپے 27 پیسے ہو گئی ۔

اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کا اطلاق 20 اکتوبر کیلئے ہوگا۔

یاد رہے کہ جمعے کے روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول 3 روپے 93 پیسے فی لیٹر سستا کردیا تھا ، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی تھی ۔