اتوار، 1 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

انورتاج کے اہلخانہ کی مبینہ شاہانہ زندگی پر سوشل میڈیا پر تنقید،مہمند میں قبضوں کے الزامات


پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک انورتاج کے اہل خانہ کی مبینہ شاہانہ طرزِ زندگی اور اثاثوں سے متعلق سوشل میڈیا پر سوالات اٹھا دیے گئے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تنقید میں ملک انورتاج کے صاحبزادوں کی یورپ میں رہائش، تعلیم اور پرتعیش طرزِ زندگی کو موضوع بناتے ہوئے ان کے ذرائع آمدن اور خاندانی اثاثوں کے بارے میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تحریر میں کہا گیا ہے کہ ملک انورتاج کے صاحبزادے یورپ میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، جبکہ پاکستان میں بھی انہیں مبینہ طور پر پروٹوکول کی سہولیات حاصل رہی ہیں۔ تحریر میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ ان کے دوسرے صاحبزادے نے بھی یورپ سے قانون کی تعلیم حاصل کی ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے مہمند ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے افراد کو مخاطب کرتے ہوئے سوال اٹھایا گیا ہے کہ ملک انورتاج کے خاندان کے حالات میں اتنی بڑی تبدیلی کیسے آئی۔ ان کے آبائی علاقے میں گھر، حجرے اور دیگر جائیدادوں کے علاوہ ڈی ایچ اے میں گھر کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے پوچھا گیا ہے کہ یہ تمام اثاثے اور شاہانہ طرزِ زندگی کیسے حاصل ہوئے۔

صارف نے مزید کہا کہ علاقے کے لوگوں نے ملک انورتاج کے خاندان کو انتہائی محدود حالات سے موجودہ مقام تک پہنچتے دیکھا ہے، اس لیے انہیں چاہیے کہ وہ اپنے نمائندوں کے اہل خانہ کی زندگی اور اپنی معاشی حالت کا موازنہ کریں اور محض معمولی فوائد کی خاطر ان کی حمایت کرنے کے بجائے ان سے سوالات کریں۔ سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید میں لوگوں کو ملک انورتاج کے صاحبزادوں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس دیکھنے کا بھی کہا گیا ہے، جہاں ان کی پرتعیش زندگی کی تصاویر اور سرگرمیاں موجود ہونے کا ذکر کیا گیا ہے۔ تحریر میں ان کے پاسپورٹ کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے بچوں کو خصوصی سفری سہولیات حاصل ہیں۔ دوسری جانب ملک انورتاج کی مہمند ڈسٹرکٹ کے لیے کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں اور پوچھا گیا ہے کہ انہوں نے اب تک علاقے کے لیے کون سے نمایاں کارنامے انجام دیے ہیں۔انکے چچا اور رکن صوبائی اسمبلی محبوب شیر دونوں نے مہمند میں متعدد زمینوں پر قبضے کر رکھے ہیں۔