شوگر ملز ایسوسی ایشن کا شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ

مصنف:
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی فوری برآمد کی اجازت اور شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس بیک وقت لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں ہوا ۔۔ اجلاس میں انڈسٹری کی موجودہ صورتحال اور چینی کے بھاری فاضل ذخائر پر غور کیا گیا ۔ ایسوسی ایشن کے مطابق دو لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت کے باوجود ملک میں تقریباً گیارہ لاکھ ٹن اضافی ذخائر موجود ہیں ۔
حکومت کی جانب سے وعدوں کے باوجود مقررہ کوٹے کی برآمد کی اجازت نہیں دی گئی ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ملیں چلانا ممکن نہیں رہا ۔ مل مالکان سولہ نومبر کو پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ اجلاس میں ملک بھر سے مل مالکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
مزید پڑھیں


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی
17 منٹ پہلے


قصور،شہر و گردونواح میں سموگ کی خطرناک صورتحال
2 گھنٹے پہلے

