بدھ، 14 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سپریم کورٹ میں سائلین کے لیے مفت قانونی معاونت کال سینٹر کا افتتاح

مصنف:

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سائلین کو مفت قانونی مشاورت فراہم کرنے کے لیے لیگل کال سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی موجودگی میں کال سینٹر کا افتتاح پہلے کالر محمد سلیم نے کیا۔


افتتاحی تقریب میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس شہزاد ملک اور جسٹس شفیع صدیقی شریک ہوئے۔ اس موقع پر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل بھی تقریب میں موجود تھے۔


لیگل کال سینٹر کے قیام کا مقصد سائلین کو مفت قانونی مشاورت اور معاونت فراہم کرنا ہے، تاکہ انہیں قانونی معاملات میں رہنمائی حاصل کرنے کی سہولت میسر آ سکے۔