بدھ، 18 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

امریکی سفارت خانے کی شکایت پر کم عمر بچی کو دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

Lecturer arrested (1)

امریکی سفارت خانے کی شکایت پر این سی سی آئی اے لاہور نے امریکا میں مقیم کم عمر بچی کے ساتھ آن لائن جنسی استحصال اور دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے ایف بی آئی کے ذریعے موصول ہونے والی شکایت وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے توسط سے بھجوائی تھی۔

شکایت کے مطابق ایک گوگل اکاؤنٹ اور ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے ذریعے امریکا میں مقیم 9 سال کی بچی سے جنسی استحصال سے متعلق مواد طلب کرنے کے علاوہ دھمکیاں دینے کا الزام سامنے آیا۔ مبینہ اکاؤنٹ کے استعمال کا تعلق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن رہائشی نکلا۔

این سی سی آئی اے ٹیم نے کارروائی کرکے ملزم محمد ہاشم طاہر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے دو موبائل فونز اور سم کارڈ برآمد ہوئے۔ مزید تفتیش اور ڈیجیٹل شواہد کا فرانزک جائزہ جاری ہے۔