بدھ، 18 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے شہر شین زن پہنچ گئے، چینی صدر شی جن پنگ نے ان کا استقبال کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کل (جمعرات) ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون تنظیم (اے پی ای سی) کے سربراہی اجلاس میں شرکت جبکہ اپیک اجلاس کی سائیڈ لائن پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ روسی صدر پیوٹن نے سہ فریقی ملاقات سے اہم فوائد حاصل ہونے کی توقع ظاہر کی ہے۔ ملاقات میں جوہری تخفیفِ اسلحہ، روس یوکرین جنگ، ایران کی صورتِ حال اور عالمی تجارت سمیت اہم امور زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔ تینوں صدور کے درمیان عالمی امن سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ایران اور یوکرین میں جنگیں جاری ہیں، جبکہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ بھی برقرار ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان یہ تیسری ملاقات ہوگی۔