Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سوات: پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

kpk police mobile

سوات کے علاقے جاروگوآبشار میں پولیس نے چاتکیل پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، پولیس کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ رات 12 سے زائد دہشتگردوں نے چاتکیل پولیس پوسٹ پر حملہ کیا، تاہم پولیس اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنا دیے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کی مؤثر جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے، جبکہ دیگر حملہ آور فرار ہوگئے۔ڈی پی او مشتاق احمد نے چاتکیل پولیس پوسٹ پر تعینات اہلکاروں کی بہادرانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں پولیس کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں، سوات پولیس دہشتگردی کے خلاف پوری ثابت قدمی سے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL