Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

تہران نے خلیجی ممالک کو نشانہ بنانا شروع کیا تو سب حیران تھے،ٹرمپ

trumpuss

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونا چاہیے اور امریکا اسے جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ٹرمپ نے ایرانی قیادت کو انتہائی پُرتشدد اور برے لوگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتا تو وہ اسے استعمال کرتا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار استعمال کیا ہوتا تو مشرقِ وسطیٰ تقریباً تباہ ہو چکا ہوتا اور اسرائیل بھی تباہ ہو جاتا، جس کے بعد ممکنہ طور پر امریکا اور یورپ بھی نشانے پر آ سکتے تھے۔

ٹرمپ نے ایران کو ناکام ہوتی ہوئی ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے آغاز میں جب تہران نے خلیجی ممالک کو نشانہ بنانا شروع کیا تو سب حیران تھے، حتیٰ کہ وہ خود بھی حیران رہ گئے تھے۔ان کے بقول، انہوں نے ایران کی جانب سے خلیجی ممالک کو نشانہ بنانے کو ایک طرح سے مثبت پیش رفت سمجھا، کیونکہ اس کے نتیجے میں ایران کو حاصل تمام حمایت ختم ہوگئی۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL