Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

تھرپارکر میں آئل ٹینکر اور مسافر کوسٹر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 15 سے زائد زخمی

accident (1)

تھرپارکر میں مٹھی بدین روڈ پر آئل ٹینکر اور مسافر کوسٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق حادثہ مٹھی بدین روڈ پر پیش آیا، جہاں مسافر کوسٹر آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور شدید زخمیوں کو سول اسپتال مٹھی منتقل کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر کوسٹر میں سوار تمام افراد کا تعلق نوکوٹ کی بھیل کالونی سے ہے۔ یہ افراد یاتری تھے جو کوسٹر کے ذریعے ڈیپلو گئے تھے اور یاترا کے بعد واپس آ رہے تھے کہ راستے میں کوسٹر آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کا شکار ہونے والی کوسٹر میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے، جبکہ حادثے کے نتیجے میں 15 سے زائد افراد کے شدید زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔