Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پنجاب کا نیا وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی یا حمزہ شہباز،فیصلہ آج ہوگا:چوہدری پرویزالٰہی فیورٹ

مصنف:

لاہور:پنجاب کا نیا وزیر اعلیٰ کون ہو گا؟ فیصلہ آج ہو جائے گا، چودھری پرویز الہٰی اور حمزہ شہباز کے درمیان مقابلہ ہو گا، ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذمہ دار ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ منتخب ہوجائیں گے اور ان کے حمزہ شہبازسے زائد ووٹوں کا مارجن 4 سے 5 ووٹ کا ہوگا

 

ادھرذرائع کے مطابق ن لیگ سخت مشکلات کا شکار ہے،جن منحرفین کو ساتھ ملایا ہے وہان سے ن لیگی امیدواروں کی طرف سے سخت مزاحمت اور پھرپارٹی سے علیحدگی کی دھمکیوں کے بعد ان کو یقین دہانی کروا دی گئی ہے کہ منحرفین کو پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کرے گی جو جیت جائے گا پارٹی اس کو قبول کرلے گی

پنجاب اسمبلی کے آج ساڑھے گیارہ بجے ہونے والے کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے ووٹنگ ہو گی، آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت قائد ایوان کا انتخاب ہو گا۔

نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری کی زیر صدارت ہو گا، اجلاس میں یک نکاتی ایجنڈ ے کے تحت وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوگا، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق پر مشتمل حکومتی اتحاد کے وزیراعلیٰ کے لئے امیدوار چودھری پرویز ا لٰہی اور متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے 183 اور مسلم لیگ ق کے 10 ارکان ہیں، حکومتی اتحاد کو مسلم لیگ ن کے پانچ منحرف ارکان کی حمایت بھی حاصل ہے، حکومتی اتحاد کا دعویٰ ہے کہ انہیں 189 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے 24 سے زائد ارکان پنجاب اسمبلی منحرف ہوکر اپوزیشن سے مل چکے ہیں، ترین گروپ،علیم خان اور اسد کھوکھر اپنے حامیوں کے ساتھ حمزہ شہباز کی حمایت کر چکے ہیں، تحریک انصاف منحرف ارکان کے خلاف اسپیکر کے پاس ریفرنس جمع کراچکی ہے۔

مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی میں 165 ارکان اور پیپلزپارٹی کے 7 ارکان ہیں، راہ حق پارٹی کا ایک رکن اور 4 آزاد ارکان بھی حمزہ شہباز کے حمایتی ہیں، مسلم لیگ ن کا دعویٰ ہے کہ اسے 202 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

کامیاب امیدوار کو کم از کم 186 ووٹ حاصل کرنا ہوں گے، اگر کوئی امیدوار 186 ووٹ حاصل نہ کرسکا تو سیکنڈ رن ہو گا، سیکنڈ رن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے والا قائد ایوان ہو گا۔

پنجاب اسمبلی کے ایوان میں اوپن ووٹنگ سے فیصلہ ہوگا، منحرف ارکان کے ووٹنگ کے معاملے میں ہنگامہ آرائی کا بھی خدشہ ہے۔

پُرانا پاکستان مبارک ہو:حکومت نےآتے ہی 5 روپے بجلی مہنگی کردی

ایلون مسک کا ٹوئٹر کو خریدنے کا فیصلہ، کمپنی کو اربوں ڈالرز کی پیشکش بھی کردی

پیٹرول 83 اور ڈیزل 119 روپے مہنگا کرنے کی تجویز:وزیراعظم پریشان ہوگئے

ہالینڈ کےگُستاخ نےایک بارپھرحضرت محمدﷺکی شان میں گُستاخی کردی:عمران خان کوبھی آڑے…

فوجی افسر پر تشدد: سلمان رفیق اور حافظ نعمان ملوث نکلے:نامزد مجرم:گرفتارکرلیا گیا

آرمی چیف سے ہنگری کے سفیر کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

عمران خان کی حکومت کےآخری مہینےمارچ میں تاریخ کی سب سے زیادہ ترسیلات زر…

ن لیگ کی حکومت ناکام ہوگی:وزارتیں لیکرنقصان کے حصہ دارنہ بنیں:پی پی میں وزارتیں…

‘ڈی جی آئی ایس پی آرنےہمارے موقف کی تائید کردی’کہ واقعی پاکستان…