Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سیلفی لینے کی کوشش، بابر اعظم نے مداح سے موبائل فون چھین کر پھینک دیا

Babar-Azam-century

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراؤنڈ میں فین سے موبائل لے کر دور پھینک دیا۔


تفصیلات کے مطابق پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران بابر اعظم کو تماشائیوں نے گھیر لیا۔تماشائیوں کا ہجوم گراؤنڈ میں داخل ہوگیا اور وہ کرکٹر کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے۔


اس موقع پر بابر اعظم نے فین سے موبائل لے کر دور پھینک دیا، وہ مشکل سے ہجوم سے جان چھڑا کر پویلین پہنچ گئے۔اسلام آباد پولیس نے واقعے کے بعد سیکیورٹی سخت کردی۔