Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

متحدہ عرب امارات میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو اہلکار ہلاک

Abu dhabi skyline waterfront


متحدہ عرب امارات میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں مسلح افواج کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
اماراتی وزارتِ دفاع کے مطابق یہ حادثہ پیر 9 مارچ 2026 کو اس وقت پیش آیا جب فوجی ہیلی کاپٹر قومی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔
‎وزارتِ دفاع نے بتایا کہ حادثے میں مسلح افواج کے دو اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا مکمل تعین کیا جا سکے۔
اماراتی وزارتِ دفاع نے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا اور ان کے لیے ہمدردی اور یکجہتی کا پیغام جاری کیا۔