یمن میں سعودی اتحادی فورسز کا حوثیوں کے 30 جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ
مصنف
شائع کیا گیا

سعودی قیادت میں یمنی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انصار اللہ کے 30 جنگجوؤں کو ہلاک اور 60 کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترک خبر ایجنسی کے مطابق یمنی فورسز نے مغربی یمن کے ضلع الوازعیہ میں فضائی کارروائیوں کے دوران حوثیوں کی متعدد گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں انہیں نقصان پہنچا۔رپورٹس کے مطابق سعودی طیاروں نے بھی مغربی یمن میں حوثیوں کے متعدد ٹھکانوں پر حملے کیے اور 24 گھنٹوں کے دوران 54 فضائی کارروائیاں کیں۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یمنی فضائی حدود میں سعودی عرب کو فضائی برتری حاصل ہے، جبکہ حوثیوں کے پاس مؤثر فضائیہ اور مضبوط فضائی دفاعی نظام موجود نہیں اور وہ سعودی فضائی کارروائیوں کا مؤثر مقابلہ کرنے کی محدود صلاحیت رکھتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے اپنی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جدید ریڈارز، پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام، میزائل لانچرز اور اورلیکن 35 ملی میٹر اینٹی ایئر کرافٹ گنز سمیت دفاعی نظام کی متعدد پرتیں قائم کر رکھی ہیں۔اس سے قبل سعودی فضائی دفاعی نظام نے مکہ مکرمہ کی جانب بڑھنے والے حوثی ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ سعودی عرب کی جانب سے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور دیگر مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے خصوصی دفاعی انتظامات کیے گئے ہیں۔دوسری جانب حوثیوں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی فضائی حملوں میں یمن کے تین ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔
مزید پڑھیں





